میڈگاسکر کے شیعہ عالم دین علامہ شیخ محمد شعبان کی وفات پر موسسہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کا تعزیتی پیغام
![](https://shiawaves.com/urdu/wp-content/uploads/sites/5/2025/02/22-1739208962-عربی-819x1024.jpg)
عالم جلیل، ناشر معارف اہل بیت علیہم السلام علامہ شیخ محمد شعبان رحمۃ اللہ علیہ کی وفات حسرت آیات کی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے ذریعہ مذہب حق اہل بیت علیہم السلام قبول کرنے اور نور اہل بیت علیہم السلام سے شرفیاب ہونے کے بعد مرحوم شیخ محمد شعبان کی باوقار زندگی مڈگاسکر میں حقیقی معارف تشیع کی نشر و اشاعت اور قرآن و سنت کی دعوت میں بسر ہوئی۔
مسلمانوں کے درمیان حقیقی اسلامی اور اہل بیت علیہم السلام کے معارف کی ترویج مرحوم کے باقیات الصالحات میں شامل ہے۔
ہم اس غم انگیز موقع پر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد رضی وسرام اور مرحوم کے شاگردوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحوم کے لئے رحمت واسعہ، اولیاء الہی کے جوار میں علوئے درجات اور سوگوار کنبہ کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کرتے ہیں
11 شعبان المعظم 1446 ہجری
دینی و ثقافتی موسسہ رسول الاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ (مرکز نشر افکار و آثار آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ)