اسلامی دنیاخبریںشیعہ میڈیا اور ادارےعراقمقدس مقامات اور روضے
کربلا معلی گورنریٹ کونسل کی رائے کے ساتھ ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کے سن 2030 میں 50 ملین زیارت منصوبہ کی مطابقت
![](https://shiawaves.com/urdu/wp-content/uploads/sites/5/2025/02/image-118.jpg)
2030 میں کربلا ویژن پلان زیارت اربعین کے لیے 50 ملین کا منصوبہ ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام نے کچھ عرصے سے تجویز کیا تھا اور اربعین کی بڑی تعداد کے استقبال اور ان کو خدمات فراہم کرنے کے لئے مختلف منصوبوں اور نظریات کو پیش کرنے اور ان کا جائزہ لینے کے لئے اس پلان کا جائزہ اور جلسات کا انعقاد تا حال جاری ہے۔
کچھ عرصہ سے اس منصوبے کا عراق کے سرکاری محکمے بالخصوص صوبہ کربلا میں خیر مقدم کیا جا رہا ہے اور یہ کربلا گورنریٹ کونسل کی رائے کے مطابق ہے۔
اسی مناسبت سے یہ کونسل 2030 میں 50 ملین زائرین کی موجودگی کی بھی تیاری کر رہا ہے۔
اسی سلسلہ میں کربلا کے پہلے نائب گورنر علی المیالی نے کہا: اس وژن کا مقصد صوبہ کربلا کو ایک عالمی مرکز میں تبدیل کرنا ہے جس کے مقاصد اور محور ذہین مذہبی سیاحت اور زائرین کے لئے سہولیات کو فروغ دینا ہے۔