اسلامی دنیاایرانخبریں
سیستان و بلوچستان میں عالم دین پر سنی دہشت گردوں کا قاتلانہ حملہ
سیستان و بلوچستان کے ضلع خاش کی افتخار آباد بستی میں تبلیغی خدمات اور امام جماعت کے فرائض انجام دے رہے عالم دین حجۃ الاسلام غلامرضا بیزوالی، انتہا پسند سنی دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے کا نشانہ بنے۔
تفصیلات کے مطابق، حجت الاسلام غلام رضا بیزوالی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس میں وہ زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق حجۃ الاسلام غلام رضا بیزوالی کو زاہدان کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کے علاج و معالجے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے سیستان و بلوچستان میں انتہا پسند سنی دہشت گرد دہشت گردی کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے اور بے گناہوں کے خون سے ہولی کھیلتے ہیں۔ جس پر سنجیدہ اقدام کی ضرورت ہے تا کہ بے گناہ محفوظ رہ سکیں۔