خبریںہندوستان

نیو حیدرآباد لکھنو میں شبیہ روضہ حضرت قاسم علیہ السلام کی تعمیر نو

لکھنو۔ شہید کربلا حضرت قاسم علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر حیدری ٹاسک فورس اور مومنین لکھنو کی جانب سے وقف روضہ حضرت قاسم علیہ السلام پولیس لائن نیو حیدرآباد لکھنو کی تعمیر نو کے سلسلہ میں حضرات علماء کرام و مومنین کی موجودگی میں نذر دے کے شروعات کی گئی۔

شبیہ روضہ حضرت قاسم علیہ السلام قاسم علیہ السلام کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے وکیل حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی غروی صاحب قبلہ نے رکھا۔ اس موقع پر مولانا مرزا اعجاز اطہر، مولانا مرزا جعفر عباس، فخر الدین علی احمد کمیٹی کے سابق چیئرمین سید اطہر صغیر تورج زیدی، مولانا کلب عابد وارڈ کے پارشد لئیق آغا کے علاوہ علماء و مومنین نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button