خبریںدنیا

رحیم الحسینی، کریم آغا خان چہارم کے جانشین اور پوری دنیا کے اسماعیلیوں کے 50ویں امام کے طور پر منتخب ہوئے

رحیم الحسینی، کریم آغا خان چہارم کے جانشین اور پوری دنیا کے اسماعیلیوں کے 50ویں امام کے طور پر منتخب ہوئے۔

رحیم الحسینی آقا خان پنجم اپنے والد شہزادہ کریم الحسینی آقا خان چہارم کے بعد عالم اسماعیلیہ کے 50ویں امام ہوئے۔

اس جانشینی کا اعلان بدھ کو پرتغال کے شہر لزبن میں کیا گیا۔‌

اسماعیلیوں کے مذہبی رہنما اور ان کے 49 امام کریم آقا خان چہارم 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اسماعیلی شیعوں کی ان شاخوں میں سے ایک ہیں جو دوسری صدی ہجری میں شیعہ اثناء عشری سے الگ ہو گئی۔

یہ جدائی اس وقت ہوئی جب امام جعفر صادق علیہ السلام کے کچھ پیروکار امام جعفر صادق علیہ السلام کے بڑے بیٹے اسماعیل کی وفات کے بعد ان کی جانشینی پر یقین رکھتے تھے۔‌

یہ گروہ، اسماعیلیہ کے نام سے مشہور ہوا جبکہ شیعہ اثناء عشری امام جعفر صادق علیہ السلام کے چھوٹے فرزند امام موسی کاظم علیہ السلام کو ان کا معصوم جانشین مانتے تھے۔

اسماعیلیوں کا ماننا ہے کہ امام کا انتخاب امیر المومنین امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی نسل سے اور ایک خاص نسل کے ذریعہ ہونا چاہیے۔

اس فرقہ میں ائمہ نہ صرف دینی معاملات میں بلکہ سماجی اور سیاسی معاملات میں بھی ذمہ دار ہیں۔

اس فرقہ میں امام کے انتخاب میں سابقہ امام کی وفات کے بعد نئے امام کا انتخاب سابقہ امام یا اسماعیلی برادری کے سرکردہ افراد کی ایک خصوصی کونسل کرتا ہے۔‌

یہ انتخاب عام طور پر خفیہ طور پر کیا جاتا ہے اور امام کی خاص خصوصیات اور علم پر زور دیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button