اسلامی دنیاافغانستانایشیاءخبریںدنیاشیعہ مرجعیتیورپ

دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے وابستہ مراکز میں اہل بیت علیہم السلام کے ایام ولادت کی مناسبت سے عالمی جشن شعبانیہ کا انعقاد

دنیا کے مختلف علاقوں میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے وابستہ مراکز میں اہل بیت علیہم السلام کے ایام ولادت کی مناسبت سے عالمی جشن شعبانیہ کا انعقاد ہوا۔

کینیڈا، آسٹریلیا، عراق، افغانستان اور مڈگاسکر جیسے مختلف ممالک میں منعقد ہونے والی ان محافل نے اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کے عالمی اتحاد کو ظاہر کیا اور خانوادہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ سے اپنی دلی عقیدت کا اظہار کیا۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

پوری دنیا میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے وابستہ مراکز نے اہل بیت علیہم السلام کے ولادت کی مناسبت سے عظیم الشان محافل کا انعقاد کیا۔

کینیڈا، آسٹریلیا، عراق، افغانستان اور مڈگاسکر سمیت مختلف ممالک میں منعقد ہونے والی یہ محافل اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کے عالمی اتحاد اور یکجہتی کی علامت ہیں اور مسلمانوں کے لئے ان مبارک اور بابرکت ایام کی اہمیت کی یاد دہانی کراتی ہیں۔

مونٹریال، کینیڈا میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی عالمی گلوبل فاؤنڈیشن نے کچھ شیعوں کی میزبانی کی جنہوں نے ماہ شعبان میں عظیم الشان محفل منعقد کی تھی۔

ان محافل کا آغاز نماز باجماعت سے ہوا، بعدہ تقاریر اور پھر ثقافتی اور فنی پروگرامز سمیت مختلف پروگرام منعقد ہوئے۔

اس محفل میں کینیڈین پارلیمنٹ کے سابق رکن اور حکومتی مشیر فرینک بیلیس جو کہ کینیڈا کی لبرل پارٹی کی قیادت کے امیدوار کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں، نے شرکت کی۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مسجد و حسینیہ آل یاسین میں ایام شعبان کی مناسبت سے دو روزہ محافل کا انعقاد کیا گیا جس میں عربی، انگریزی اور فارسی زبانوں میں دینی تقاریر، روحانی اشعار اور منقبتیں پڑھی گئیں۔

اس جشن کا مسلم کمیونٹی کے ارکان نے بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا اور پرجوش اور محبت بھرے روحانی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔

بغداد میں مرکز تفکر اسلامی اہل بیت علیہم السلام نے علماء اور مفکرین کے ایک گروپ کی میزبانی کی جنہوں نے علمی اور دینی اجلاسوں میں اہم اسلامی اور دینی مسائل پر گفتگو کی۔

ان تقاریب میں مختلف شعبوں میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی فقہی آراء اور علمی تحقیق کے سلسلے میں بھی گفتگو شامل تھی۔

یہ اجلاس خاص طور پر دینی چیلنجز اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادل خیال کے لئے اہم ہیں۔

افغانستان کے شہر مزار شریف میں "مرکز دار قمر بنی ہاشم” نے "مصطفی فاؤنڈیشن” کے تعاون سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس میں مقامی لوگوں اور مہمانوں نے شرکت کی۔

اس تقریب میں ایام شعبان کے روحانی پہلوؤں اور مسلمانوں کے ایمان اور اتحاد کو مضبوط بنانے میں ان ایام کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔

اسی طرح مڈگاسکر میں مرکز اہل بیت علیہم السلام میں ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں نوجوان محبان اہل بیت علیہم السلام نے شرکت کی۔

یہ تقریبات نہ صرف اہل بیت علیہم السلام سے اظہار عقیدت ہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کی یکجہتی اور زندگی کی علامت کے طور پر دیکھے جاتے ہیں۔

ان تمام محافل میں دینی اقدار اور اہل بیت علیہم السلام کی دینی روایات کے تحفظ کی جانب توجہ نمایاں تھی، دینی تقاریر، نظموں اور منقبتوں جیسے پروگراموں کا انعقاد کر کے ان مبارک ایام کی تعظیم و تکریم کی گئی۔

یہ تقریبات اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کی عالمی یکجہتی اور عقیدت کو ظاہر کرتی ہیں اور اسی کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں اتحاد کو برقرار رکھنے اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت کو یاد دلاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button