ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ پر کنٹرول اور ملکیت حاصل کرنے اور اس کے باشندوں کو دوسرے ممالک میں بسانے کی تجویز کی بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر مذمت ہوئی ہے۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلٰی ترین عہدے دار انٹونیو گوٹریس نے زور دے کر کہا کہ مقبوضہ علاقوں سے لوگوں کی بے دخلی بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے اور مسٹر ٹرمپ کے جمہوری ناقدین نے اسے "نسلی تعصب و صفائی” قرار دیا۔
امریکہ کے یوروپی اتحادیوں جیسے برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اسپین کے ساتھ ساتھ ملک کے حریف چین اور روس نے بھی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔