اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

اصل صحیفہ سجادیہ جو دستیاب ہے میری نظر میں معتبر ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور بدھ 6 شعبان المعظم سن 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے صحیفہ سجادیہ کے اعتبار کے سلسلہ میں فرمایا: اصل صحیفہ سجادیہ جو دستیاب ہے، میری نظر میں معتبر ہے۔ نہ کہ وہ صحیفہ جو کچھ اضافات کے ساتھ ہے اور اس میں امام سجاد علیہ السلام کی کچھ روایتیں بھی بیان ہوئی ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: صحیفہ سجادیہ کے معتبر ہونے کی دلیل یہ ہے کہ یہ شیعوں کے نزدیک مقبولہ ہے جیسے مقبولہ عمر بن حنظلہ

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے‌۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں.

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button