خبریںہندوستان

ہندوستان ؛ تلنگانہ حکومت نے 15 شعبان کی عام تعطیل کا اعلان کر دیا

تلنگانہ حکومت نے شبِ برات کے موقع پر عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جو 14 فروری 2025 کو منائی جائے گی، مسلم مرر نے رپورٹ کیا۔ یہ تاریخ 15 شعبان کے مطابق ہے، جو نجات دہندہ انسانیت، امام مہدی علیہ السلام کی بابرکت ولادت کی مناسبت سے منائی جاتی ہے۔

اس سے قبل شبِ معراج کی تعطیل کو اختیاری قرار دیا گیا تھا، تاہم شبِ برات کو عام تعطیل کے طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔

چاند كی تصدیق ہونے كے بعد شبِ برات، جسے "راتِ مغفرت” بھی کہا جاتا ہے، عبادات اور زیارت گاہوں میں حاضری کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس موقع پر بہت سے افراد روزہ رکھنے کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔

اقلیتی تعلیمی ادارے اکثر شبِ برات کے بعد والے دن بھی تعطیل دیتے ہیں تاکہ کمیونٹی اس اہم مذہبی موقع کو بہتر طریقے سے منا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button