شہر کربلا خصوصی سیکیورٹی اور سروس پلان کے ساتھ نیمہ شعبان کے زائرین کی خدمت کے لئے آمادہ
کربلا کے گورنر نے نیمہ شعبان کی زیارت کے لئے سیکیورٹی پلان اور خدمات کی تیاری کا اعلان کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ان دنوں میں کسی قسم کی رکاوٹیں نہیں ہیں۔
سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور زائرین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لئے کربلا پولیس اور پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن کے تعاون سے خصوصی سیکورٹی پلانز پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔
نیمہ شعبان میں شہر کربلا زائرین کے استقبال کے لئے تیار ہے۔ کربلا کے گورنر نصیف الخطابی نے عراق کے وزیر داخلہ عبد الامیر الشمری کی موجودگی میں ایک پریس کانفرس میں بتایا کہ اس زیارت کے لئے خصوصی سیکورٹی اور سروس پلان مکمل طور پر تیار کر لیا گیا ہے۔
ان کے مطابق نیمہ شعبان کے دوران راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی اور زائرین کی آمد و رفت معمول کے مطابق ہوگی۔
یہ خصوصی سیکورٹی پلان کربلا آپریشنز ہیڈ کوارٹر، کربلا پولیس اور پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن نے باہمی تعاون سے تیار کیا ہے۔
کربلا گورنر نے اس حوالے سے کہا کہ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام حفاظتی ضروریات کو پورا کر لیا گیا ہے اور وزیر داخلہ کے ساتھ ہونے والی کانفرنس میں اس پلان کی تمام تفصیلات کا جائزہ لے کر فراہم کیا گیا ہے۔
عبد الامیر الشمری نے اس نشست میں اس بات پر بھی زور دیا کہ صوبہ کربلا میں نیمہ شعبان کی زیارت کے لئے تمام سیکورٹی ضروریات فراہم کی گئی ہیں اور سیکیورٹی پلان کا تمام تفصیلات سے جائزہ بھی لیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان ایام میں زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے حفاظتی اقدامات سنجیدگی سے جاری رہیں گے۔
اس کے علاوہ کربلا کے گورنر نے ذکر کیا کہ اربعین کی زیارت کے دوران شروع کئے گئے صحت اور خدمات کے کچھ منصوبے نیمہ شعبان کی زیارت کے دوران بھی نافذ کئے جائیں گے اور زائرین ان خدمات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ جس طرح زیارت اربعین کامیابی سے ہوئی اسی طرح نیمہ شعبان کی زیارت بھی انتظامات کے ساتھ کامیابی کے ساتھ ہوگی۔