آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے مطابق، آغا خان 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
پرنس کریم آغا خان اسماعیلیوں کے 49ویں موروثی امام تھے۔
ان کی فلاحی تنظیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق، وہ پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں اپنے اہل خانہ کے درمیان "پُرسکون انداز میں” وفات پا گئے۔
وہ سوئٹزرلینڈ میں پیدا ہوئے تھے، برطانوی شہریت رکھتے تھے اور فرانس میں ایک عالی شان محل میں مقیم تھے۔
برطانوی بادشاہ کو بھی آغا خان کے انتقال کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ آغا خان، بادشاہ چارلس اور ان کی والدہ، ملکہ الزبتھ دوم کے قریبی دوست سمجھے جاتے تھے۔