امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ محکمہ دفاع، پنٹاگون اور محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کو گوانتانامو میں 30000 افراد تک امیگریشن حراستی مرکز تیار کرنے کا حکم دیں گے۔
رائٹرز کی خبر کے مطابق گوانتانامو، کیوبا میں واقع امریکی بحریہ اڈے میں اس وقت غیر ملکی دہشت گرد مشتبہ افراد کے لئے امریکی زیادہ سے زیادہ سیکیورٹی والی جیل سے الگ ایک ایمیگریشن سینٹر ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پناہ گزینوں کو قانونی بنیادوں پر امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے والی "سی بی پی اون” ایپلیکیشن کو بھی بند کر دیا ہے۔