ڈنمارک کے انتہا پسند سیاستدان راسموس پالودان نے ترکی کے سفارت خانے کے سامنے قرآن کریم کو نذر آتش کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، پالودان، جو انتہائی دائیں بازو کی پارٹی "اسٹرام کرس” (Stram Kurs) کا سربراہ ہے، اس نے ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ اس نے یہ اقدام قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے سلوان مومیکا کی ہلاکت کے ردعمل میں کیا۔ مومیکا گزشتہ ہفتے اپنے اپارٹمنٹ میں قتل کر دیا گیا تھا۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ پالودان نے ایسی گستاخانہ حرکت کی ہو۔ جنوری 2023 میں بھی اس نے سویڈن میں ترکی کے سفارت خانے کے سامنے قرآن کریم کو نذر آتش کیا تھا، جس کے نتیجے میں انقرہ اور اسٹاک ہوم کے درمیان سفارتی کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔
پالودان کو ماضی میں تین بار ڈنمارک کی عدالتوں نے نسل پرستی کے الزامات میں سزا سنائی، تاہم ڈینش حکومت نے اس کی اشتعال انگیزی روکنے کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا۔