قیامت سے پہلے تمام مخلوقات کا حساب امام حسین علیہ السلام کے پاس ہے: آیۃ الله العظمی شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور ہفتہ 2 شعبان 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمی شیرازی نے امام حسین علیہ السلام کے مقام و مرتبہ کے سلسلہ میں فرمایا: حدیث شریف میں ہے کہ تمام مخلوقات کا حساب و کتاب جس میں صرف انسان ہی نہیں بلکہ تمام مخلوقات بشمول جنات جیسے تمام غیر انسان شامل ہیں، قیامت سے پہلے سب کا حساب امام حسین علیہ السلام کے پاس ہے۔
آیۃ اللہ العظمی شیرازی نے مزید فرمایا: قیامت کے دن تمام مخلوقات کا حساب فرشتوں کے پاس ہے۔
آیۃ اللہ العظمی شیرازی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی روایت "خوش بخت ہے وہ جو ماں کے پیٹ میں خوش بخت ہوا اور بد بخت وہ ہے جو ماں کے پیٹ میں بد بخت ہوا۔” کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس روایت کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی شخص بغیر اختیار کے سعید یا شقی بن جائے۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ خداتعالیٰ اپنے علم سے جانتا ہے کہ بندہ اپنے اختیار سے عقل اور اچھے کاموں کی طرف جاتا ہے اور بالآخر سعید بن جاتا ہے، یا یہ کہ وہ اپنی مرضی سے شیطان کی جانب جاتا ہے اور برائی اور گناہ کر کے آخر میں شقی اور بدبخت بن جاتا ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں.