اسلامی دنیاخبریںسعودی عربشام
شام کے عبوری صدر احمد الشرع کی پہلے غیر ملکی دورے میں سعودی ولی عہد سے ملاقات
گزشتہ سال بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد برسراقتدار آنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں نے رپورٹ کیا کہ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے اتوار کو ریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق لائیو ٹی وی فوٹیج میں احمد الشرع کو سعودی دارالحکومت میں ولی عہد سے بات چیت کے لیے بیٹھنے سے قبل مصافحہ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس موقع پر شامی رہنما کے ساتھ وزیر خارجہ اسد حسن الشیبانی بھی موجود تھے۔