اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے عالمی برادری سے شام کے خلاف پابندیاں اٹھانے اور بشار الاسد حکومت کے بعد ملک کی تعمیر نو میں مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرائنڈی نے ترکی کے دارالحکومت انقارہ دورے کے دوران ایک پریس کانفرنس میں کہا: میں آج عالمی برادری سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ برائے کرم شام کی مدد کریں، پابندیاں ہٹائیں اور ملک کی تعمیر نو اور بہتری میں سرمایہ کاری کے لئے ضروری جگہ فراہم کریں۔
گرائنڈی نے مزید کہا: بہت سے مہاجرین نے ملک واپس جانا شروع کر دیا ہے۔ اس واپسی کو مستقل کرنے کے لئے سلامتی، ملازمتوں، رہائش اور خدمات کے میدان میں سرمایہ کاری کرنا ضروری ہے اور اس کے حصول کے لئے شام کے خلاف امریکی اور یوروپی پابندیوں کو منسوخ کرنا ضروری ہے۔