اسلامی دنیاتصویری رپورٹخبریںعراقمقدس مقامات اور روضے
اعیاد شعبانیہ کے موقع پر روضہ امام حسین علیہ السلام کی پھولوں سے سجاوٹ
ماہ شعبان المعظم خصوصا اس ماہ کے ایام عید و سرور کے موقع پر روضہ امام حسین علیہ السلام کو پھولوں سے سجایا گیا۔
یہ روحانی اقدامات ماہ شعبان کے بابرکت ایام کی تعظیم و تکریم، امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت علیہم السلام سے تجدید بیعت کے مقصد سے کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ روایات کے مطابق نیمہ شعبان کی زیارت کی بہت تاکید ہے۔ لہذا عراق اور بیرون عراق سے کثیر تعداد میں زائرین ہر سال کربلا پہنچتے ہیں اور سید الشہداء علیہ السلام اور ان کے وفادار اصحاب کی زیارت کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ مسلسل ان مقدس مقامات و مواقع کو کوریج کرتا ہے تاکہ پوری دنیا کے عاشقان حسینی براہ راست دور سے زیارت کر سکیں۔