افریقہخبریںدنیا

صومالی حکومت کی جانب سے داعش سے منسلک سیم کارڈ کو بلاک کرنے کا حکم

صومالیہ نے اس ہفتہ غیر ملکیوں کے غیر قانونی داخلے پر پابندی لگا دی اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو حکم دیا کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن اور شدت پسند سنی دہشت گرد گروپ داعش سے منسلک سم کارڈز کو غیر فعال کر دیں۔

واضح رہے کہ یہ اقدامات شدت پسند سنی دہشت گرد گروپ داعش کے مالیاتی نیٹ ورکس میں خلل ایجاد کرنے کی کوشش ہیں، کیونکہ فوج خطے میں چھپے ہوئے داعش کے جنگجوؤں کے خلاف اپنی فوجی کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

دریں اثنا پنٹ لینڈ کی وزارت داخلہ نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں غیر مجاز افراد کو سم کارڈ کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے اور انہیں مناسب شناخت کے بغیر مالی اکاؤنٹس کھولنے سے منع کیا گیا ہے۔‌

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button