خبریںماتمی انجمنیں اور حسینی شعائرہندوستان

امام حسین علیہ السلام کے مدینہ سے سفر کی یاد میں ہندوستان کے مختلف علاقوں میں عزاداری ہوئی

28 رجب سن 60 ہجری کو نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام نے یزید پلید کی بیعت سے انکار کرتے ہوئے مدینہ منورہ سے سفر کیا۔

آپ نے اپنے نانا کی امت کی اصلاح، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی ادائیگی اور سیرت نبوی و علوی کے احیاء کے لئے یہ قیام کیا تھا۔ اسی سفر حسینی کی یاد میں زمانہ قدیم سے ہندوستان کے مختلف علاقوں میں مجالس عزا برپا ہوتی ہیں اور جلوس ہائے عزا برآمد ہوتے ہیں۔

لکھنو میں عزاخانہ صغریٰ سلام اللہ علیہا اور کربلا دیانت الدولہ میں مجلس ہوئی اور جلوس برآمد ہوئے۔ کربلا دیانت الدولہ میں مولانا مرزا اعجاز اطہر نے مجلس کو خطاب کیا۔

ہندوستان کی قدیم سادات بستی زید پور میں دیرینہ روایت کے مطابق 28 رجب کی صبح مجلس برپا ہوئی جسے مولانا سید محمد حسنین باقری نے خطاب کیا، بعدہ جلوس عزا برآمد ہوا۔

تاریخی جلوس عماری سے مشہور بستی بڑا گاؤں شاہ گنج میں 28 رجب کو مجلس ہوئی بعدہ جلوس برآمد ہوا جس میں مقامی اور بیرونی انجمن ہائے ماتمی نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی۔

اسی طرح ممبئی، دہلی، حیدرآباد سمیت ہندوستان کے شیعہ نشین علاقوں میں اس مناسبت سے مجلس برپا ہوئیں اور جلوس بر آمد ہوئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button