اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

صرف ایك گواہ اور قسم  پر فیصلہ سنانا ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی خصوصیات میں سے ہے : آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر 26 رجب الاصب 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت کے سلسلہ میں فرمایا: ہر ایک معصوم ائمہ علیہم السلام کے قول و فعل اور تقریر حجت ہیں اور یہ صرف ان معصوم سے مخصوص نہیں ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: قول و فعل اور تقریر یہ صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ اور آپ کی پیروی سے مخصوص نہیں ہے بلکہ اس میں تمام معصومین علیہم السلام شامل ہیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: اس مسئلہ میں صرف اس وقت فرق ہوگا جب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کی خصوصیات میں سے کوئی خصوصیت بیان ہو جیسے یہ کہا گیا کہ فیصلے میں صرف ایك گواہ اور قسم کا ہونا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی خصوصیات میں سے ہے اور اس سلسلہ میں دلیل بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے‌۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں.

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button