خبریںہندوستان

آئین ہند کا مذاق، اتراکھنڈ میں سول کوڈ نافذ: مولانا سید صائم مہدی

لکھنو۔ آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا سید صائم مہدی آل غفرانمآب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے ہی تحریری اور تقریری شکل میں اس کی مخالفت کی تھی کیونکہ آئین ہند یکساں سول کوڈ کی اجازت نہیں دیتا۔ آئین ہند کا مذاق بنایا۔ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

 ملک کے لئے قانون پارلیمنٹ سے پاس ہوتے ہیں، مرکزی سرکار اب اس پر غور کر رہی ہے۔ مولانا صائم مہدی نے کہا کہ پر لطف بات یہ ہے کہ قبائلی سماج اس سے مستثنی ہیں کیونکہ وہ سماج ہندوستانی نہیں ہے۔اس سے واضح ہوتا ہے کہ ہم جس کو چاہیں گے آسانی دیں گے اور جس کو چاہیں گے پریشان کریں گے۔

مولانا نے کہا کہ عدالت کا دروازہ ہمارے لئے بھی کھلا ہے اور اس پر ہمارا بھروسہ بھی ہے، مسلمان عدالت سے رجوع کرے گا۔ مولانا نے کہا اس طرح وقت ترمیمی بل بھی جو جلد ہی پارلیمنٹ میں پیش ہونے والا ہے ہم اس کے نتیجے سے بھی باخبر ہیں لیکن اعلان کا انتظار ہے۔ اس کے لئے ابھی سے ہم کو تیاری کر لینا چاہیے کیونکہ مرکزی حکومت کی نیت صاف نہیں ہے اور وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پاس ہوگا جس کے بعد سوائے مسلمانوں کے عدالت سے رجوع کے اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button