تاریخ اسلامماتمی انجمنیں اور حسینی شعائرمقالات و مضامینمقدس مقامات اور روضے

26؍ رجب المرجب۔ یوم وفات محسن اسلام حضرت ابو طالب علیہ السلام

حضرت ابوطالب علیہ السلام میلاد النبی صلی الله علیه و آله سے 35 برس قبل مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ماجد سید البطحاء ، ساقی الحجیج، حافر زمزم جناب عبدالمطلب علیہ السلام تھے اور والدہ ماجدہ جناب فاطمہ بنت عمرو بن عائد مخزومی تھیں۔

کتب تاریخ میں آپ کے دو نام ‘‘ عبد مناف’’ اور ‘‘عمران’’ بیان ہوئے ہیں ۔ آپ کے بڑے فرزند کا نام طالب تھا اس لئے کنیت ابوطالب قرار پائی اور آپ نام سے زیادہ اپنی کنیت سے مشہور ہوئے۔حضرت ابو طالب علیہ السلام نے شان پیغمبر میں اشعار کہے جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں۔

و دعوتنی و علمت انک صادق

و لقد صدقت فکنت قبل امین

و لقد علمت بان دین محمد

من خبر ادیان البریة دین

ائے محمد! تم نے مجھے اسلام کی طرف دعوت دی اور میں خوب جانتا ہوں کہ آپ یقیناً سچے ہیں کیونکہ آپ اس عہد نبوت کے اظہار سے قبل بھی لوگوں کی نظر میں سچے رہے ہیں۔ میں اچھی طرح جانتاہوں کہ اے محمد! آپ کا دین، دنیا کے تمام ادیان سے بہتر ہے۔ (ابن حجر ۔ صفحہ ۹۸)

حضرت ابو طالب علیہ السلام نے حضرت عبدالمطلب علیہ السلام کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی کفالت کی اور اعلان بعثت کے بعد سے تاحیات آپ کی حمایت کی اور اس سلسلہ میں کسی طرح کی بھی قربانی دینے سے پرہیز نہیں کیا۔ نیز اپنی اولاد کو یہی تربیت کی کہ خود کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ پر قربان کر دو۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button