اسلامی دنیاخبریںدنیا

عالمی تنظیم عدم تشدد کی جانب سے غزہ میں بچوں کی مدد کے لئے فنڈ قائم کرنے کی درخواست

ایک بیان میں عالمی تنظیم عدم تشدد نے عالمی برادری سے غزہ کے بچوں کی مدد کرنے اور ان کی امداد کی خاطر ایک فنڈ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے وابستہ عالمی تنظیم عدم تشدد (آزاد مسلم) نے عالمی برادری سے غزہ کے بچوں کی مدد کے لئے انسانی ہمدردی کی کوششوں کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لوگوں اور عام شہریوں کے خلاف اسرائیل کی تباہ کن جنگ کے اثرات کی نشاندہی کرتے ہوئے اس تنظیم نے ہزاروں بچوں کے یتیم ہونے اور بھوکے اور خوفزدہ رہنے پر تنقید کی اور تشویش کا اظہار کیا۔

اس تنظیم کے جاری ایک بیان کے مطابق انسانی حقوق کے قابل اعتماد اعداد و شمار سے بتہ چلتا ہے کہ غزہ میں 17 ہزار سے زائد بچوں کو آنے والے چیلنجز کا سامنا کرنے کی لئے مدد اور امداد کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button