اسلامی دنیاخبریںعراقمقدس مقامات اور روضے
روضہ کاظمین انتظامیہ: امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت پر 14 ملین سے زائد زائرین کی شرکت
روضہ کاظمین کے جنرل سکریٹریت نے اتوار کو امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والی عزاداری میں زائرین کی تعداد کا اعلان کیا۔
روضہ کاظمین انتظامیہ نے پریس کانفرنس میں کہا: 14 ملین سے زائد زائرین نے امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت پر منعقد ہونے والی عزاداری میں شرکت کی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس دوران ہزاروں رضاکاروں اور خدمات کے موکب کے ساتھ ساتھ سینکڑوں میڈیا آؤٹ لیٹس کی شرکت دیکھی گئی جنہوں نے عزاداری اور زیارت کے مناظر نشر کئے۔
روضہ کاظمین انتظامیہ نے زیارت رجبیہ کے دوران زائرین کی سیکورٹی اور ان کو خدمات فراہم کرانے کے لئے خدمات سے مربوط وزارتوں، معاون محکموں، سیکورٹی فورسز، روضہ ہائے مبارک اور موکب کے ذمہ داروں کی کوششوں کو سراہا۔