تاریخ اسلامخبریںمقالات و مضامین

24 رجب الاصب، یوم فتح خیبر

24 رجب الاصب سن 7 ہجری کو خیبر امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے ذریعہ فتح ہوا۔

خیبر مدینہ منورہ سے 165 کلومیٹر شمال کی جانب واقع ہے۔

یہ جنگ یہودیوں کی اسلام دشمنی، اسلام کے خلاف سازشوں کے سبب ہوئی۔

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ نے یہودیوں کے قلعہ کا محاصرہ کیا اور مسلمانوں کو جہاد کا حکم دیا۔ ابوبکر، عمر اور بعض دوسرے اصحاب کو یکے بعد دیگرے سفید پرچم "رایت” دیا تاکہ وہ خیبر فتح کر لیں۔ لیکن ان کی واپسی اسلام کے لئے رسوائی اور مسلمانوں کی مایوسی کا سبب بنی۔
آخر حضور نے فرمایا: "کل میں علم اس مرد کو دوں گا جو کرار ہوگا، غیر فرار ہوگا، اللہ و رسول سے محبت کرتا ہوگا، اللہ اور رسول اس سے محبت کرتے ہوں گے اور اللہ اس کے ہاتھوں اس قلعہ کو فتح کرے گا۔”


اگلے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امیر المومنین امام علی علیہ السلام کو بلایا جو آشوب چشم مبتلا تھے تو پرچم ان کے سپرد کیا۔

امیر المومنین علیہ السلام نے مرحب کو قتل کیا اور قلعہ کو فتح فرمایا۔

اس جنگ میں امیر المومنین علیہ السلام کے ذریعہ اسلام کو عظیم فتح نصیب ہوئی اور مسلمانوں کو کافی مال غنیمت نصیب ہوا۔

فتح خیبر کے موقع پر حسان بن ثابت سمیت بعض شعراء نے فتح خیبر اور امیر المومنین علیہ السلام کی فضیلت میں شعر کہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button