غیر درجہ بندی

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک نے جمعہ کے روز قرآن پاک کی بے حرمتی غیرقانونی قرار دینے کے نئے قانون کے تحت 2افراد پر مقدمہ درج کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی لیکن ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جون میں ایک تہوار کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔

مقامی میڈیا کی جانب سے ملزمان کے مبینہ اقدامات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

یاد رہے کہ 2023 میں ڈنمارک اور سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے متعدد واقعات ہوئے تھے جس کے بعد مسلمان ممالک نے ایسی مذموم حرکتوں پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر مسلم دنیا میں غم و غصہ پھیل گیا تھاجس کے بعد ڈنمارک میں 7 دسمبر 2023 کو قرآن پاک کی بےحرمتی غیرقانونی قرار دینےکا بل منظور کیا گیا تھا جو چند روز بعد نافذ العمل ہو گیا تھا۔

اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے یا 2 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button