پاکستانخبریںہندوستان

انتہائی عقیدت و احترام سے 22 رجب کی نذر ہوئی

امام جعفر صادق علیہ السلام کے نام پر مٹی کے کونڈوں پر ہونے والی نذر جمعرات کو انتہائی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے کی گئی۔ اس موقع پر لوگوں نے گھروں میں طرح طرح کے پکوان تیار کئے اور بازاروں سے مختلف قسم کی مٹھائیاں خاص طور پر میٹھی ٹکیاں خرید کر صبح کی نماز کے بعد نذر کے طور پر پیش کی۔ اس کے بعد لوگ اپنے محلوں، رشتہ داروں اور عزیزوں کے گھر گئے اور نذر چکھی۔

واضح رہے کہ برصغیر ہند و پاک میں ہر سال 22 رجب کو امام جعفر صادق علیہ السلام کی نذر بزرگوں کی ایجاد کردہ قدیمی اور دینی رسم ہے۔

ہر سال اذان صبح کے بعد امام جعفر صادق علیہ السلام کی نذر کی جاتی ہے جس میں مومنین و مومنات کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے گھر جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button