امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس میں شیعہ واویز (The Shia voice) کے ٹیلنٹ مقابلے کے تیسرے سیزن کا انعقاد
امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے یورپی ہیڈ آفس نے عظیم اور بین الاقوامی ٹیلنٹ مقابلہ شیعہ واویز (The Shia voice) کے تیسرے سیزن کی تیاری کا اعلان کیا۔
یورپ میں امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے یورپی ہیڈ آفس کے اعلان کے مطابق شیعہ واویز (The Shia voice) کا تیسرا سیزن اس وقت انگلینڈ میں تیار کیا جا رہا ہے۔
امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے یورپی مرکزی دفتر کے ڈائریکٹر "قاسم فہد” نے شیعہ خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: بین الاقوامی ٹیلنٹ مقابلہ شیعہ واویز (The Shia voice) کی تیاری جو دنیا کا پہلا حسینی مقابلہ ہے، لندن میں جاری ہے، جسمیں حریف ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے مزید بتایا: اس مرحلہ پر 72 شرکاء ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔
یہ عالمی مقابلہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں امام حسین علیہ السلام 3 نیٹ ورک پر انگریزی زبان میں نشر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ مقابلہ اس سیریز کے دیگر ٹیلی ویژنز سے بیک وقت فارسی، عربی، ترکی اور اردو زبانوں میں ریکارڈ اور نشر کیا جائے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مقابلہ میں دنیا بھر سے مختلف ممالک سے شرکاء نے حصہ لیا۔
واضح رہے کہ شیعہ واویز (The Shia voice) مقابلہ کے فائنل کو جج کرنے کے لئے اہل مغرب کے چار مشہور اور مقبول شخصیات ذمہ دار ہیں۔
1. ڈاکٹر سید عمار نقشوانی۔ انگریزی زبان خطیب
2. جناب نزار قطری۔ یورپ میں مقیم عربی زبان مداح
3۔ سید میثم عباس، امریکہ کے اردو زبان مداح
4۔ جناب حسین فیصل بحرین
واضح رہے کہ شیعہ واویز (The Shia voice) مقابلے کا فائنل رمضان عظیم کے مقدس مہینے کے بعد امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے چینلز پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔