فرانس نے جنگی جرائم میں حصہ لینے خاص طور پر شہریوں پر جان بوجھ کر حملے کے الزام میں بشار الاسد کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیا ہے۔
ایک قانونی ذریعہ نے بتایا کہ فرانسیسی تفتیشی ججوں نے معزول شامی صدر بشار الاسد کے لئے جنگی جرائم، خاص طور پر شہریوں پر جان بوجھ کر حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔
یہ حکم 20 جنوری کو شام میں 7 جون 2017 کو ہونے والی بمباری میں ہلاک ہونے والے فرانسیسی شامی شہری صلاح ابو نبور کے معاملے کی تحقیقات کے حصے کے طور پر جاری کیا گیا ہے کہ اصل ماجرہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ فرانسیسی ججوں کی جانب سے شام کے سابق صدر کے لئے جاری کردہ یہ دوسرا وارنٹ گرفتاری ہے جنہیں دسمبر 2024 کے اوائل میں ہیت تحریر الشام کی قیادت میں باغی فورسز نے معزول کر دیا تھا۔