اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ بعثت سے پہلے 40 سال تک حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دین پر تھے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور بدھ 21 رجب الاصب 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے بعثت سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کے دین کے سلسلہ میں فرمایا: علامہ مجلسی رحمۃ اللہ علیہ نے بحار الانوار میں روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ بعثت سے پہلے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دین پر نہیں تھے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: اللہ تبارک و تعالی بعثت سے قبل 40 برس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ سے ربط میں تھا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ ان 40 برسوں میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دین پر تھے، عیسائی نہیں تھے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے‌۔

آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں.

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button