اسلامی دنیاخبریںعراقمقدس مقامات اور روضے

ہفتہ شہادت امام موسی کاظم علیہ السلام کا آغاز، اربعین حسینی کے بعد دوسرا بڑا پیدل جلوس اپنے آخری مرحلے میں

20 رجب سے 26 رجب تک ہفتہ شہادت امام موسی کاظم علیہ السلام کا آغاز، امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت پر دنیا بھر سے زائرین، عزادار اور محبان اہل بیت علیہم السلام پیدل اور سواری سے شہر کاظمین پہنچ رہے ہیں۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

20 رجب سے 26 رجب تک ہفتہ شہادت امام موسی کاظم علیہ السلام کا آغاز، امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت پر دنیا بھر سے زائرین، عزادار اور محبان اہل بیت علیہم السلام پیدل اور سواری سے شہر کاظمین پہنچ رہے ہیں۔

اربعین حسینی کے بعد کاظمین کی جانب یہ دوسرا بڑا پیدل جلوس ہے جو کچھ عرصہ سے شروع ہوا ہے اور زائرین اور اہل بیت علیہم السلام کی عزادار روضہ کاظمین کی جانب رواں دواں ہیں۔

ایک ماہ قبل سے امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے زائرین کے بڑے قافلے عراق کے مختلف علاقوں سے بغداد کی جانب پیدل روانہ ہوئے ہیں۔

عراقی قافلوں کہ جن میں عراق کے جنوبی صوبہ سے محبان اہل بیت علیہم السلام کی ایک بڑی تعداد شامل ہے، نے ماہ رجب کی زیارت کے لئے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

یوم شہادت کی مناسبت سے کوت، سوق الشیوخ اور سلمان پاک صوبوں سے پیدل قافلے امام موسی کاظم علیہ السلام اور امام محمد تقی علیہ السلام کے روضوں کی زیارت کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ اس پیدل سفر میں تقریبا پانچ ہفتے لگتے ہیں۔

اہل بیت علیہم السلام کے زائرین اور پیروکاروں کی ایک بڑی تعداد ولا اور نصرت کاروان کے عنوان سے ساتویں امام کے یوم شہادت کے موقع پر عراق کے دارالحکومت بغداد کی جانب رواں دواں ہے۔

نجف، کربلا، سامرا اور دیگر عراقی شہروں سے بھی قافلے کاظمین کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔

زائرین، امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے غمگین کے موقع پر تسلیت و تعزیت اور عزاداری کے لئے آپ کے روضہ مبارک پر حاضر ہوتے ہیں۔

ان زائرین میں نوجوان، بچے، بوڑھے، خواتین وغیرہ بڑی تعداد میں شامل ہوتے ہیں جو امام مظلوم و مسموم کے روضہ مبارک کی جانب روانہ ہوتے ہیں۔

کاظمین کی جانب جانے والی سڑکوں پر بہت سے موکب ہائے حسینی نے زائرین کے استقبال کے لئے بوتھ اور سبیلیں لگائی ہیں تاکہ زائرین کو ضروری خدمات فراہم کی جا سکیں۔

امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت پر ہونے والے پیدل مارچ کو اربعین حسینی کے بعد دوسری بڑی پیدل مارچ کہا جاتا ہے۔ کیونکہ اس عظیم الشان اجتماع میں محبان و عاشقان اہل بیت کثیر تعداد میں موجود ہوتے ہیں، جن میں مختلف خاندانوں اور قبیلوں کے علاوہ عراق کے معزز معاشرے کے مختلف پیشوں اور شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کے شیعہ اور محبان اہل بیت علیہم السلام ہر سال امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت 25 رجب کو عزاداری کرتے ہیں۔

عراق حکام کے مطابق اس سال اس زیارت میں 13 ملین زائرین شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر شہر کاظمین میں زائرین اور عزاداروں کے جلوس کی براہ راست نشریات 21 رجب بروز بدھ سے امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس نے شروع کر دی ہے۔

اس میڈیا گروپ کے پلاننگ اینڈ پروگرامنگ آفس کی رپورٹ کے مطابق اس میڈیا گروپ سے وابستہ 6 چینلز دنیا کی 5 زبانوں میں روضہ قاظمین سے براہ راست نشر کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button