پاکستانی فوجی اڈوں کے قریب جیش العدل کی ٹیکس وصولی
جیش العدل ایک سنی انتہا پسند اور دہشت گرد گروپ ہے۔ جس کا تعلق بلوچستان پاکستان سے ہے اور ایران کے خلاف مسلح حملوں اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعہ جانا جاتا ہے۔
کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گروپ حال ہی میں بلوچستان کی سڑکوں پر گذرنے والی گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کے مراکز بنا کر غیر قانونی اور مفت آمدنی کر رہا ہے۔
شدت پسند سنی گروپ جیش العدل کے ٹیکس مراکز، جو کہ پاکستانی فوج کے فوجی اڈوں کے قریب واقع ہیں، ڈرائیوروں سے ٹیکس وصول کرتے ہیں اور بدلے میں ٹریفک ٹکٹ جاری کرتے ہیں۔
اس طرح یہ گروپ روزانہ ہزاروں ڈالر کماتا ہے اور اپنے اخراجات کا کچھ حصہ پورا کرتا ہے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیکورٹی کے قیام اور دہشت گردوں سے نمٹنے میں پاکستان کی کمزوری کی وجہ سے دہشت گرد گروپ آسانی سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہیں اور ان علاقوں میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے قابل ہوئے ہیں۔