سلام کسی بھی زبان میں ہو، اس کا جواب دینا واجب ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر 19 رجب الاصب 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سلام کا جواب دینے کے سلسلہ میں فرمایا: سلام تحیت عربی زبان سے مخصوص نہیں ہے اور جس زبان میں بھی سلام کا معنی سمجھا جائے وہی حکم ہے۔
انہوں نے مزید فرمایا: سلام کسی بھی زبان میں ہو اس کا جواب دینا واجب ہے
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: داخل ہوتے وقت سلام کا جواب واجب ہے اور وداع ہوتے وقت جب سلام کا لفظ استعمال نہ ہو تو جواب واجب نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں.