ابتدائی اطلاعات کے مطابق، انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔
ملکی ادارہ برائے انسداد آفات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جاوا جزیرے پر شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ برپا ہوئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ خراب موسم اور دشوار گزار علاقے کی وجہ سے تلاش اور امداد کی کوششیں سست پڑ گئیں جبکہ اندازے کے مطابق 16 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 8 افراد لا پتہ ہیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے 11 افراد کا علاج آس پاس کے اسپتالوں میں جاری ہے۔
انڈونیشیا میں موسمی بارشیں، جو اکتوبر سے مارچ تک جاری رہ سکتی ہیں، بار بار سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتی ہیں۔
انڈونیشیا کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ سابق دارالحکومت جکارتہ کو ایک کروڑ کی آبادی میں منتقل کرنا چاہتی ہے کیونکہ قدرتی آفات جیسے ہر سال آنے والے سیلاب، بنیادی ڈھانچے کے مسائل اور زیر زمین پانی کے زیادہ استعمال کی وجہ سے شہر کے شمالی حصے تیزی سے ڈوب رہے ہیں۔