اسلامی دنیاخبریںعراقمقدس مقامات اور روضے
کربلا میں زائرین کی خدمات کو بڑھانے کے لئے نئے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے
کربلا گورنریٹ جلد ہی شہر کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کے لئے اسٹریٹجک منصوبوں کا ایک سلسلہ شروع کرے گا۔
یہ منصوبے داخلی اور خارجی نقل و حمل کو بہتر بنانے اور زائرین کرام کو سال بھر بہتر خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے نافذ ہوں گے۔
کربلا کو دوسرے صوبوں سے ملانے کے لئے میٹرو اور ریل نیٹ ورک کی تعمیر جیسے جدید منصوبوں پر کام جاری ہے۔
کربلا گورنریٹ کے انفارمیشن ڈائریکٹر توفیق غالب نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں سڑکوں کی اسفالٹنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ منصوبے بڑے دینی مواقع پر لاکھوں زائرین کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کریں گے۔