قرآن میں واجب اور مستحب سجدہ کا ذکر آیات قرآنی اور احادیث میں آیا ہے، لیکن اہل بیت علیہم السلام کی روایتوں میں رکوع کا ذکر نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور اتوار 18 رجب الاصب 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سورہ بقرہ کی آیت 43 کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: نماز میں رکوع کا مطلب ہے خضوع اور سرتسلیم خم کرنا لیکن سجدہ زیادہ خضوع ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: قرآن کریم اور اہل بیت علیہم السلام کی روایات میں سجدوں کے واجب اور مستحب ہونے پر زور دیا گیا ہے لیکن رکوع سے متعلق کسی آیات یا روایات میں نہیں ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: بعض عامہ کے ائمہ نے قرآن کی بعض آیات سے رکوع سمجھا ہے جیسا کہ اہل بیت علیہم السلام کی روایات میں منقول ہیں۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں.