ثقافت اور فنخبریںدنیا

تاتارستان: ارسک میں مرکز مطالعات قرآن کریم کا افتتاح

تاتارستان کے شہر ارسک کی مرکزی مسجد میں قرآن کی تعلیم کے فروغ کے لیے مرکز مطالعات قرآن کریم کا افتتاح کیا گیا۔

یہ مرکز مقامی اسلامی کمیونٹی کی جانب سے بنایا گیا ہے اور اس کی افتتاحی تقریب میں تاتارستان کے مفتی کامیل سامیگولین، ڈاکٹر نوریا خاشیمووا، عبدالرشید حضرت فیزوف، اور ارسک کے میئر ایلیشات نوربیف سمیت دیگر اسلامی رہنما اور علما نے شرکت کی۔

مرکز کا مقصد قرآن کی تعلیم کو عام کرنا اور ارسک کے مسلمانوں میں قرآنی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ اس منصوبے کا آغاز 11 جولائی کو اقلیتی اسلامی کمیونٹی کی مدد سے کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button