اسلامی دنیاخبریںعراق
امام موسی کاظم علیہ السلام کے ایام شہادت پر تعاون کونسل ممالک سے 5000 زائرین کی عراق آمد
خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے 5000 سے زائد زائرین گذشتہ دو دنوں میں سفوان بارڈر کراسنگ کے ذریعہ عراق میں داخل ہوئے۔
یہ زائرین امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر ان کے روضہ مبارک پر حاضر ہوئے ہیں۔
عراق کی وزارت داخلہ نے صوبہ بصرہ میں ان زائرین کو قبول کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں اور ان کے داخلے کی سہولت کے لئے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔
عراق کے وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے بتایا ہے کہ زیارت امام کاظم علیہ السلام کے موقع پر ایک نیا سیکورٹی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد زائرین کی حفاظت، آسان آمد و رفت، اور بہترین سہولتوں کی فراہمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زیارت کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے، اور یہ منصوبہ کل سے نافذ ہوگا۔