خبریںدنیاہندوستان

ہندوستان ؛پونے ۔ ناسک ہائی وے پر اندوہناک حادثہ ، ۹؍ ہلاک

ناسک۔ ہائی وے پر ایک اندوہناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں ۹؍ افراد کی موقع ہی پر موت ہو گئی ہے۔ مہلوکین میں ۴؍ خواتین اور ایک ۵؍ سالہ بچی بھی شامل ہے۔ متعدد افراد زخمی ہیں ۔ اس لئے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
اطلاع کے مطابق پونے میں واقع نارائن گائوں میں جمعہ کے روز صبح ۱۰؍ بجے کے وقت پونے ناسک ہائی وے پر ایک تیز رفتار آئشر ٹیمپو نے اپنے آگے چل رہی مسافر بردار میکس آٹو وین کو زور دار ٹکر ماری۔ یہ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ میکس آٹو وین کسی کھلونے کی طرح ہوا میں اڑ کر کچھ دور کھڑی ایس ٹی بس سے جا ٹکرائی۔

یہ ایس ٹی بس وہاں اس لئے کھڑی تھی کہ اس کا بریک فیل ہو گیا تھا اور اسے کسی طرح روک کر ایک طرف کھڑا کیا گیا تھا۔ حادثہ اس قدر بھیانک تھا کہ کسی کو آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا تھا۔ میکس آٹو اور اسے ٹکڑ مارنے والے آئشر ٹیمپو دونوں ہی چکنا چور ہو گئے۔ جبکہ وین میں موجود مسافروں میں سے ۹؍ افراد کی موقع ہی پر موت ہو گئی۔ مہلوکین میں ۴؍ مرد ہیں اور ۴؍ خواتین جبکہ ایک چھوٹا بچہ ہے۔ ۶؍ افراد بری طرح زخمی ہیں ۔ انہیں اسپتال پہنچایا گیا ہے لیکن ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button