ایشیاءخبریںدنیا

جنوبی کوریا: معطل صدر کی حراست میں توسیع پر حامیوں نے عدالت پر دھاوا بول دیا

جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کی حراست میں توسیع دیئے جانے پر حامیوں نے عدالت پر دھاوا بول دیا۔ ’ریوئٹرز‘کے مطابق جنوبی کوریا کی عدالت کی جانب سے مارشل لا لگانے کی کوشش پر معطل صدر یون سک یول کی حراست میں مزید۲۰؍ دن کی توسیع دیئے جانے کے بعد ان کے حامیوں نے عدالت پر دھاوا بولا دیا۔

رپورٹ کے مطابق معطل صدر کے مشتعل حامیوں کی جانب سے عدالتی بلڈنگ کے دروازوں اور کھڑیوں کو توڑا گیا جبکہ فرنیچر کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔پولیس کے مطابق عدالت پر حملے کے الزام میں ۴۰؍ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس دوران ۴۰؍ لوگوں کو معمولی زخم بھی آئے جنہیں طبی امداد دی گئی ہے۔

ملک میں مارشل لا لگانے پر معطل صدر یون سک کو ۴؍ دن قبل تحقیقات کیلئے حراست میں لیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل یون سک یول کے حامی ان کی گرفتاری میں بھی رکاوٹ بنے ہوئے تھے۔ واضح رہے ۳؍ دسمبر کو مختصر مدت کیلئے مارشل لاء لگانے پر صدر یون کے مواخذے کے بعد آئینی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button