اگر چند مراجع تقلید ہوں اور ان میں کوئی اعلم نہ ہو تو انسان مختلف فقہی ابواب میں متعدد مجتہدین کی تقلید کر سکتا ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور ہفتہ 17 رجب الاصب 1446 ہجری کو منعقد ہوا جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے چند مجتہدین کی تقلید کے سلسلہ میں فرمایا: کتاب "عروۃ الوثقی” میں صراحت ہے کہ صرف ایک مجتہد کی تقلید ہوگی اور غالبا فقہاء کا اس مسئلہ میں صاحب عروۃ الوثقی سے اختلاف نظر نہیں ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: البتہ عروۃ الوثقی میں ایک اور مسئلہ ہے کہ اگر چند مراجع تقلید ہوں تو ان میں اعلم نہ ہو۔ یہ نہیں کہ ان میں اعلم ہو یا ممکن ہے کہ موجود ہو۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں.