ایشیاءخبریںدنیاہندوستان

نئی مسجد میں نماز ادا کرنے والے 7 نمازیوں پر ایف آئی آر درج

بریلی۔ اتر پردیش کے بریلی ضلع سے بڑی خبر آرہی ہے۔ یہاں پولیس نے نئی مسجد میں نماز پڑھنے پر 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ جام ساونت شمالی گاؤں میں جو اترپردیش کے ضلع بریلی کی تحصیل بہاری کے تحت آتا ہے ، کچھ لوگوں نے چار دیواری بنائی، اس پر تین شیڈ ڈالا اور ایک نئی مسجد بنائی، اس کے بعد اس میں نماز جمعہ ادا کی گئی، جس پر گاؤں کی ہندو برادری نے نماز پڑھنے کی مخالفت کی اور علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔

ہندو جاگرن منچ یوا دہنی کے ضلع صدر ہمانشو پٹیل نے الزام لگایا ہے کہ گاؤں کے سرپنچ کی اجازت سے لوگوں کو باؤنڈری وال پر تین شیڈ لگا کر نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے ٹویٹر پر نماز ادا کرنے والے لوگوں کا ڈرون شارٹ شیئر کیا، انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ نماز پڑھنے کے لئے ضلع انتظامیہ سے اجازت نہیں لی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button