لکھنو۔ بانی حوزہ علمیہ جامعۃ التبلیغ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا مرزا محمد عالم طاب ثراہ کا قائم کردہ "جشن مولود کعبہ” گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی منعقد ہوا۔
جشن کا آغاز مولانا محمد ابراہیم استاد حوزہ علمیہ جامعۃ التبلیغ نے تلاوت قرآن کریم سے کیا اور حوزہ علمیہ جامعۃ التبلیغ کے سکریٹری مولانا مرزا جعفر عباس نے افتتاحی تقریر کی۔
بعدہ مولانا مرزا اعجاز اطہر کی صدارت میں مقامی اور بیرونی شعرا نے بارگاہ امیر المومنین علیہ السلام میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس جشن میں نظامت کے فرائض مولانا قرطاس کربلائی نے انجام دیا۔
جشن مولود کعبہ میں مولانا ظہیر احمد افتخاری، مولانا سید ممتاز جعفر پرنسپل جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب، مولانا سید پیام حیدر بانی حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام لکھنو، مولانا سید فیض عباس مشہدی، مولانا انتظام حیدر، مولانا مکاتب علی خاں، مولانا سید علی ہاشم عابدی، مولانا غلام حسین صدف جونپوری، مولانا محمد محسن جونپوری، مولانا ذہین حیدر دلکش غازی پوری، مولانا سید ثمر حیدر کے علاوہ علماء، افاضل، طلاب اور مومنین کرام نے شرکت کی۔