اسلامی دنیاپاکستانخبریں

اللہ کے علاوہ کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں: آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر ماڈل ٹاؤن میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ موت کے بعد انسان کے لیے جنت اور جہنم ہے؛ انسان کی کامیابی دنیا کی مال و دولت نہیں، بلکہ اس کے اعمال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں تباہی تو ایک ناسور اسرائیل کی وجہ سے ہے، لیکن امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ناگہانی طور پر آگ لگی جس نے 42 کلومیٹر تک کا علاقہ ملیامیٹ کر دیا؛ کسی پر کوئی مصیبت آئے تو خوش نہ ہوں، بلکہ عبرت حاصل کریں ۔ کل یہ مصیبت آپ پر بھی آسکتی ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ جسٹس رستم کیانی جنرل ایوب خان کے دور میں ایماندار اور نڈر جج تھے، اسے کسی کور کمانڈر نے ایک ملزم کے حق میں فیصلے کے لئے سفارش کی ۔ تو انہوں نے اپنے تحریری فیصلے میں کور کمانڈر کا باقاعدہ طور پر ذکر کیا کہ ملزم کی سفارش فلاں فوجی آفیسر نے کی ہے، اس لیے سزا میں اضافہ کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ججوں کوبھی جسٹس رستم کیانی جیسی جرات پیدا کرنی چاہیے کہ وہ غلط کو غلط کہہ سکیں ۔ چاہے کہنے والا کوئی بھی ہو تو پھر انصاف کا بول بالا ہوگا ۔ انہوں نے زوردیا کہ ہ میں صرف خدا سے ڈرنا چاہیے، اس کے علاوہ کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button