اسلامی دنیاخبریںشام

دمشق میں شہادت حضرت زینب سلام اللہ علیہا پر عزاداری

حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت پر آپ کے روضہ مبارک پر سیاہ پرچم نصب کر کے عزاداری کی گئی۔

اس سال شام میں سخت امنیتی اور سیاسی مسائل کے سبب گذشتہ برسوں کی طرح زائرین کی تعداد زیادہ نہ تھی، بہت سے زائرین وہاں نہیں پہنچ سکے۔

لیکن اس کے باوجود دنیا بھر میں چاہنے والوں نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی عزاداری کر کے ان کو یاد کیا۔

یہ عزاداری ظلم کے مقابلے میں استقامت اور انسانی اصولوں کی پاسداری کی علامت ہے جو حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے عاشورا کے موقع پر ظاہر کی تھی۔

حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے کربلا اور اس کے بعد تمام آزادی پسندوں کو اپنے قول و عمل سے استقامت اور مزاحمت کا درس دیا۔

آپ کی شخصیت نہ صرف تاریخ اسلام میں بلکہ تاریخ بشریت میں شجاعت، قربانی اور انسانی نظریات سے وفاداری کی علامت کے طور پر جانی جاتی ہے۔

یہ عزاداری دراصل اقدار کو دوبارہ پڑھنے اور حق کی اس راہ کے ساتھ عہد کی تجدید کا موقع ہے جو حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے اہل بیت کے چاہنے والوں کو دکھایا ہے۔

واضح رہے کہ امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ نے شام میں ہونے والی اس عزاداری کو براہ راست نشر کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button