اسلامی دنیاافریقہخبریںدنیا
لیبیا کی جیلوں میں تشدد پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
لیبیا میں اقوام متحدہ کے مشن نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز پر اظہار تشویش کیا ہے جس میں مشرقی لیبیا میں جناڈہ حراستی مرکز میں قیدیوں کے ساتھ وحشیانہ تشدد اور ناروا سلوک دکھایا گیا ہے۔
یہ بات اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہی گئی ہے کہ "یہ ادارہ نشر ہونے والی فلموں کی جانچ کرتا رہتا ہے اور ان اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے جو کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔”
واضح رہے کہ لیبیا کے حکام کی جانب سے ان ویڈیوز یا اقوام متحدہ کی رپورٹ کے حوالے سے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا ہے۔