شیعہ مرد کے لئے اس عورت سے نکاح کرنا جائز ہے جسے سنی فقہ کے مطابق 3 طلاق دی گئی ہو: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور بدھ 14 رجب الاصب 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سنی خاتون سے شادی کے بعض احکام کے سلسلہ میں فرمایا: شیعہ مرد کے لئے اس عورت سے نکاح کرنا جائز ہے جسے سنی فقہ کے مطابق 3 طلاق دی گئی ہو۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: اگرچہ شیعوں کے نزدیک سنیوں کی طلاق باطل ہے لیکن یہ مسئلہ جواہر الکلام میں بعض خاص روایات کی بنا پر ذکر ہوا ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ علمی جلسات آپ کے دفتر واقع ایران، قم مقدس، خیابان چہار مردان، کوچہ 6 میں ایرانی وقت کے مطابق صبح 11:15 بجے منعقد ہوتا ہے۔
آپ ان علمی اجلاس کو براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھ سکتے ہیں.