امریکہخبریںدنیا

جنگلاتی آگ کو پھیلنے سے روکنے کیلئے استعمال کیا جانے والا ’’فوس چیک‘‘ پاؤڈر

کیلیفورنیا میں جنگلاتی آگ کو بجھانے کیلئے حکام لاس اینجلس کے مضافات میں ایئرٹینکرز کی مدد سے گلابی اور سرخ رنگ کا پاؤڈر ڈال رہے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جنگلاتی آگ کو بجھانے کیلئے یہ پاؤڈر کیوں ڈالاجاتا ہے؟

اسے فوس چیک کہتے ہیں
گلابی رنگ کے اس پاؤڈر کو ’’فوس چیک‘‘ کہتے ہیں اور اسے امریکہ کے ذریعے ۱۹۶۳ء سے استعمال کیا جارہا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ ’’گزشتہ ہفتے جنگلاتی آگ کو پھیلنے سے روکنے کیلئے سیکڑوں گیلن ’’فوس چیک‘‘ ڈالا جاچکا ہے۔

’’فوس چیک‘‘ نامی مادے کو ’’پیریمیٹر‘‘ نامی کمپنی تیار کرتی ہے۔ قبل ازیں کمپنی یہ ہدایات جاری کرچکی ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے اس مادے کو ہٹایاجانا چاہئے کیونکہ یہ انسانی صحت کے علاوہ بحری جانداروں اور جنگلی جانوروں کیلئے بھی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

لاس اینجلس جنگلاتی آگ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات
لاس اینجلس میں جنگلاتی آگ کے نتیجے میں اب تک ۲۵؍سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کئی رہائش گاہیں تباہ ہوچکی ہیں۔اب تک ۱۲؍ہزار ۳۰۰؍ اسٹرکچر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد کا انخلاء کیا جاچکا ہے۔ اب تک جنگلاتی آگ کی وجہ معلوم نہیں کی جاسکی ہے جبکہ تفتیش کار آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button