لکھنو۔ ماہ رجب کی 13، 14 اور 15 تاریخ کو شاہی جامع مسجد تحسین گنج میں مومنین اعتکاف جیسی عظیم عبادت میں شرکت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جامع مسجد تحسین گنج میں 1998 سے ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ہر سال مومنین 3 دن اعتکاف جیسی عظیم عبادت انجام دیتے ہیں۔ یہاں اعتکاف کا آغاز سابق امام جماعت حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید علی قاسم رضوی مرحوم، جناب سید رضوان حیدر صاحب اور دیگر بزرگ مومنین کی کوششوں سے ہوا۔
امسال ماہ رجب میں پہلی بار یہاں اعتکاف جیسی عظیم عبادت انجام دی جا رہی ہے۔ معتکفین شب ولادت باسعادت امیر المومنین امام علی علیہ السلام جامع مسجد میں حاضر ہوئے اور انشاء اللہ آج 15 رجب کو نماز مغربین اور افطار کے بعد اپنے گھروں کو واپس جائیں گے۔