ایشیاءخبریںہندوستان

لکھنو میں شب ولادت امیر المومنین محافل اور نذر کا سلسلہ

لکھنو۔ امیر المومنین امام علی علیہ السلام کی شب ولادت با سعادت شہر کی مساجد، امام بارگاہوں اور مومنین کے گھروں میں محافل اور نذر کا اہتمام ہوا جس میں مومنین و مومنات نے بھرپور شرکت کی۔

اسی سلسلہ میں لکھنو کے سب سے قدیمی امام بارگاہ، امام باڑہ آغا باقر میں گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی "جشن مولود حرم” کا شان و شوکت سے اہتمام ہوا، جس میں مولانا سید علی متقی زیدی نے تقریر کی اور بیرونی اور مقامی شعراء نے بارگاہ امیر المومنین علیہ السلام میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

گوئن روڈ واقع مسجد ابو جعفر میں محفل مسرت کو حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید کلب جواد نقوی نے خطاب فرمایا۔

مسجد بہشتی پیر بخارہ میں بعد نماز مغربین محفل مسرت منعقد ہوئی جسے امام جماعت مولانا سید ارشد حسین عرشی نے خطاب فرمایا۔

اسی طرح دیگر محافل کو علماء و ذاکرین نے خطاب فرمایا اور شعراء نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

ولادت باسعادت امیر المومنین علیہ السلام کے موقع پر مساجد، امام بارگاہوں، درگاہوں کو سجایا گیا۔ نیز آپ کے نام کے بینر اور پرچم بھی نصب کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button